counter easy hit

ضیاء الحق کی طلبہ تنظیموں پر پابندی نے لسانی اور فرقہ وارانہ گروپوں کو جنم دیا :عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

طلبہ یونینز جمہوری ریاستوں میں سیاسی تربیت کا ذریعہ ہوتی ہیں ، یونینز کے ذریعے متعدد رہنمائوں نے سیاست میں نام کمایا :خطاب
اسلام آباد (یس اُردو) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آمر ضیاء الحق کی جانب سے طلبہ تنظیموں پر پابندی کے بعد لسانی اور فرقہ وارانہ گروپ بن گئے ، واضح ضابطہ اخلاق کے تحت طلبہ تنظیمیں بحال کر دینا چاہیے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ طلبہ یونینز جمہوری ریاستوں میں سیاسی تربیت کا ذریعہ ہوتی ہیں ، طلبہ یونینز کے ذریعے سیاست میں آنے والے کئی رہنماؤں نے نام کمایا ، انہوں نے کہا کہ فوجی آمر ضیاء الحق نے طلبہ تنظیموں پر پابندی لگائی جس کے بعد طلبہ نے لسانی اور فرقہ وارانہ گروپ بنا لئے ۔ واضح ضابطہ اخلاق کے تحت طلبہ تنظیموں کو بحال کر دینا چاہیے ۔