counter easy hit

عمران خان موجودہ کابینہ کے ساتھ کامیاب نہیں ہو پائیں گے،

اسلام آباد (مانیر نگ ڈیسک)سینئر صحافی حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت خود وزیر داخلہ ہیں لیکن وہ اپنے ایک چھوٹے ڈیپارٹمنٹ ایف آئی اے میں فیصلہ نہیں کر سکتے، ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ وزیر اعظم کی مرضی جانے بنا ہی کیا ہے، عمران خان موجودہ کابینہ کے ساتھ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے ، سال نو کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے جو اعلان کیا ہے وہ خوش آئند ہے اگر تبلیغی جماعت کی طرح صدق دل سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے تو اسکا اجر انہیں ضرور ملے گا، لیکن اگر عملاً عقل نہیں تو پھر موجاں ہی موجاں ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ ملک میں جہالت اور بیروزگاری بڑھتی جائے گی، خیبر پختونخوا میں تعلیم کا نظام انحطاط کا شکار ہوچکا ہے، سابق وزیر اعلیٰ کے پی پر بھی کرپشن الزامات موجود ہیں، اس ھوالے سے وزیر اعظم کو بھی تازہ بہ تازہ اطلاعات پہنچائی جا رہی ہیں کہ وزراء پیسہ بنانے میں مصروف ہیں، زمینی حقائق یہ بتا رہے ہیں کہ وزیر اعظم اس کابینہ کے ساتھ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے ۔حفیظ اللہ خان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک نہیں ابھی بھی دو پاکستان ہیں ایک میں مفلوک الحال لوگ رہ رہے ہیں جبکہ دوسرے میں طاقتور لوگ، وزیر اعظم عمران خان اس وقت خود وزیر داخلہ ہیں لیکن وہ اپنے ایک چھوٹے ڈیپارٹمنٹ ایف آئی اے میں فیصلہ نہیں کر سکتے، ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ وزیر اعظم کی مرضی جانے بنا ہی کیا ہے، اصغر خان کیس میں اسد درانی اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے پیسے دیئے ہیں، عدالت کا یہ کہنا کہ اسلم بیگ کا احتساب کہیں اور کریں یہ ایک نہیں دو پاکستان کی نشانی ہے۔