counter easy hit

عمران خان انتخابی مہم کا آغاز آج میانوالی، شہباز کل کراچی سے کرینگے

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان انتخابی مہم کا آغاز آج میانوالی اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کل کراچی سے کرینگے۔ آصف زرداری نے پنجاب کی قیادت کو اسلام آباد بلوا لیا۔آج چھٹی کے دن انتخابات کی گہما گہمی کچھ زیادہ ہی ہے ایک جانب عمران خان میانوالی سے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں تو دوسری جانب پشاور میں ایم ایم اے کے آج Imran Khan will launch election campaign today, Shahbaz tomorrow will come from Karachiہونے والے جلسے کی کی تیاریاں بھی زور وشور سے جاری ہیں۔ مسلم لیگ کے صدر شہاز شریف کل کراچی سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ اُدھر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے جہاں صوبائی امیدواران کے نام فائنل کئے جانے کا امکان ہے۔ عمران خان کے میانوالی جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں جہاں پی ٹی آئی آج پاور شو کر رہی ہے، اس سلسلے میں ہاکی سٹیڈیم میں سٹیج سجایا جا رہا ہے جبکہ عمران خان کے خطاب کے باعث کثیر تعدار میں کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔