counter easy hit

عمران خان 27 مئی کو کراچی آئیں گے

تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم میں تیزی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 27 مئی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

Imran Khan will come to Karachi on May 27چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 27 مئی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان ملیر میں پارٹی کے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ عمران خان کراچی میں پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

عمران خان امریکا میں فائرنگ سے قتل ہونے والی طالبہ سبیکا کے گھر تعزیت کے لئے بھی جائیں گے۔ جس کے بعد عمران خان شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کریں گے۔