counter easy hit

عمران خان الیکشن سے چند ماہ پہلے جمہوری عمل ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں: احسن اقبال

لاہور: بظاہر عمران خان کے جلسے جلوس تیسرے دھرنے کے پلان کا حصہ لگتے ہیں، جس کے زریعے جمہوری عمل کو ڈی ریل کیا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ کا الزام

Imran Khan wants to re-establish democratic process a few months before the election: Ahsan Iqbalوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عمران خان پر بڑا الزام عائد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن سے چند ماہ پہلے جمہوری عمل ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کے جلسوں کو جمہوری عمل کے خلاف سازش قراردیا۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بظاہر عمران خان کے جلسے جلوس تیسرے دھرنے کے پلان کا حصہ لگتے ہیں، تیسرے دھرنے کے زریعے جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب ملکی حالات 2018 کے الیکشن عمل کے زریعے جمہوری عمل کی طرف بڑھ رہے ہیں، ایسے میں عمران خان جمہوری عمل کو الیکشن سے چند ماہ پہلے ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔