counter easy hit

عمران خان بمقابلہ عبید اللہ شادی خیل

لاہور: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ، این اے 95 میانوالی میں عمران خان کو برتری ، عمران خان 1470 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ عبیداللہ شادی کھیل 472 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں جبکہ حلقہ این اے 135 سے عمران 114 ووٹ لے کر پہلے اور اکرام خان 56 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل جاری تھا جو کہ صبح 8 سے بجے سے شروع ہو ہو کر شام 6 بجے تک پولنگ جاری رہا۔ ملک میں جاری گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکل پڑے تھے۔ الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ بھی پیش آیا جبکہ سندھ کے اہم شہر لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ بھی ہوا۔ بعض مقامات پرلڑا ئی جھگڑے کے واقعات ہوئے جن میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال قابو میں کرلی۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں سے 570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری رہا۔ قومی اسمبلی کیلئے سبز بیلٹ پیپر اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس 120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار 623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔