counter easy hit

عمران خان آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انتخابی دھاندلی کے معاملے پر آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن ٹریبونل کی کارکردگی اور مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے بات چیت کے لیے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا علی خان سے پچھلے ہفتے ملاقات کے لیے وقت مانگا تھا جنھوں نے عمران خان کو آج اپنے دفتر بلایا ہے۔

ملاقات میں عمران خان انتخابی دھاندلی سمیت الیکشن ٹربیونل کی جانب سے فیصلوں میں تاخیر سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں گے۔