counter easy hit

عمران خان کا ٹمبر مافیا کیخلاف جہاد کرنے کا اعلان

Imran Khan

Imran Khan

ہری پور (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹمبر مافیا کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹمبرمافیا کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، سیاستدان ملوث پائے گئے توان کو بھی جیلوں میں ڈالیں گے۔

جنگلات کی حفاظت کیلیے نگہبان فورس تیار کررہے ہیں، مقامی افراد کو اس فورس میں بھرتی کیا جائے گا، اسکولوں کے بچے اپنے نام پرایک ایک درخت لگائیں، سونامی مہم کے تحت ایک ارب درخت لگانے کا عزم کر رکھا ہے، صوبے میں نرسریز لگانے والے 500 لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

ہری پور کے علاقہ سنگڑا میں پودا لگا کر خیبرپختونخوا میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک سو ارب کے غیرقانونی طور پر درخت ٹمبر مافیا نے کاٹے ہیں، ٹمبر مافیا حکم امتناع لے کر بچ جاتے ہیں، اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ سے مدد لیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترجمان عمرچیمہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط میں اسحاق ڈار نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے۔ہفتے کو جاری بیان میں عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ اسحق ڈار نے خط میں لکھا ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹوں کو 4 ملین ڈالر دیے ہیں۔

اب اسحق ڈار اپنے اثاثوں اور ذرائع آمدن کی تفصیلات سے قوم کو فوری آگاہ کریں۔ ترجمان عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار بتائیں کہ یہ رقم کس ذریعے سے کمائی گئی۔ وزیر خزانہ بتائیں کہ 2 سال گزرنے کے باوجود حکومت قوم کی بیرون ملک موجود لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے میں کیوں ناکام ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار پہلے ہی منی لانڈرنگ کیس میں حلف نامہ دے کر اقبال جرم کر چکے ہیں۔