counter easy hit

عمران خان نے گھٹنے ٹیک دیئے۔۔۔وزیر اعظم نے اچانک مولانا فضل الرحمان سے معاملات طے کرنے کا ٹاسک کسے سونپ دیا؟ حکومتی صفوں میں تشویش کی لہر

Imran khan, surrendered, on, the, matter, of, Fazal ur Rahman, big, news, this, hour

لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو مولانا فضل الرحمن سے بات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس عرف نظامی کا مزید کہنا تھا کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ انہیں مولانا فضل الرحمن سے بات کرنے کی اجازت دی جائے جس کے بعد عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو فضل الرحمن سے بات کرنے کے اختیارات دے دیے ہیں۔

عارف نظامی نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف دھرنے کے حامی ہیں لیکن شہباز شریف کا موقف مختلف ہے انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شہبازشریف سمجھتے ہیں اگر پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوتی تو اس کا زیادہ فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مولانا صاحب 15 لوگ لاکھ لوگ لائے تو پھر حکومت کو گھر چلے جانا چاہیے لیکن ایسا ہوتا نہیں نظر آ رہا۔عارف نظامی نے مزید کہا کہ مولانا خود اسمبلی میں نہیں ہیں اور چاہتے ہیں کہ دوبارہ الیکشن ہوں اور وہ اسمبلی میں آجائیں۔جب کہ دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مولانا اپنے مارچ کو کشمیر آزادی مارچ کا نام دے کر اس کا رخ موڑ دیں تو پی ٹی آئی بھی ان کے ساتھ مل جائے گی۔ ہمایوں اختر خان کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ کے دوران مولانا فضل الرحمان کو راستے میں چھوڑ جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے لیے اپوزیشن میں اتحاد نہیں ہو پائے گا فضل الرحمان حکومت کے لیے اس وقت اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہیں کیوں کہ پیپلزپارٹی پہلے ہی نکل چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا اپنے مارچ کو کشمیر آزادی مارچ کا نام دے کر اس کا رخ موڑ دیں تو پی ٹی آئی بھی ان کے ساتھ مل جائے گی۔یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت گرانے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے مارچ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website