counter easy hit

عمران خان تو کہتے تھے لوگ ان پہ پیسہ فدا کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ۔۔۔ لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے انوکھی منطق پیش کر دی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اسد عمر نے ترقی کا کلیہ جاننے کیلئے اسحاق ڈار کو فون کیا،اسد عمر سے پوچھا جائے اسحاق ڈار کی کیا حیثیت ہے کہ ان کو فون کرنا پڑا؟ اسد عمر جس کے پاس گئے اسیآئی ایم ایف کی صدر نے کہا

کہ پاکستان نے پچھلے 3 سالوں میں بڑی ترقی کی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی تمام باتوں کو مان لیں اگر ان کو معاشی صورتحال کے بارے پہلے پتا نہیں تھا۔مفتاح اسماعیل کے سوال پر کل پروگرام میں پی ٹی آئی کے اقتصادی ترجمان فرخ سلیم کو تسلیم کرنا پڑا کہ یہ سب غلط ہے۔ یہ بڑی باتیں بنا کر کہتے تھے کہ ملک پر ہزاروں کا قر ض ہے۔ عمران خان اپنی انتخابی مہم میں کہتے تھے کہ میں بہت بڑی کوئی چیز ہوں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سعودی عرب کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک لیے، اب چین بھی جارہے ہیں، متحدہ عرب امارات بھی ہوآئے۔لیکن آپ لوگوں کو کچھ نہیں ملا، آپ پرکسی نے اعتماد نہیں کیا۔ ڈیم فنڈز میں کسی نے اعتماد نہیں کیا۔ عمران خان نے جب سے ڈیمز فنڈ کیلئے اپیل کی ہے اس کو نکال کر دیکھ لو کتنے پیسے اب تک لوگوں نے دیے ہیں ۔ جبکہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ مجھ پر تولوگ پیسے فدا کردیتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب ڈیمزفنڈ مہم کو عمران خان نے جوائن کیا ہے ابھی تک صرف ایک ارب کے قریب پیسے اکٹھے ہوئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہی آئی ایم ایف کی صدر نے آن ریکارڈ کہا کہ پاکستان نے پچھلے تین سالوں میں بڑی ترقی کی ہے۔اسد عمر نے اسحاق ڈار کو فون کیا اور کہا کہ مجھے بھی کو کلیہ بتا دیں۔اسد عمر سے پوچھیں کہ انہوں نے اسحاق ڈار کو کس حیثیت میں فون کیا تھا؟