counter easy hit

عمران خان اور تحریک انصاف کو طالبان کی جانب سے خطرہ ، وارننگ جاری

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کو طالبان کی طرف سے خطرہ ہے۔

بلٹ پروف گاڑی، جیکٹ اور روسٹرم استعمال کریں، پولیس نے تھریٹ ایڈوائزری جاری کر دی۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی اداروں نے اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں ان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں اپنے علاوہ اپنی جماعت کے دیگر کارکنوں کو بھی محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔