counter easy hit

عمران خان نے 2014 سے گالی اور بداخلاقی کو فروغ دیا، آصف کرمانی

 اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر اور ترجمان (ن) لیگ آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 2014 سے گالی اور بداخلاقی کو فروغ دیا اور اداروں کی تذلیل کی۔ 

جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ترجمان آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے عدلیہ کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کے لیے لانگ مارچ کیا، نہال ہاشمی نے انتہائی غیرمناسب باتیں کیں اور جذبات میں بہہ گئے، نہال ہاشمی سے جو غلطی ہوئی اس پر پارٹی اور قائد نے اپنا کردار ادا کردیا ہے،ان کی وڈیو آنے پر فوراً طلب کیا گیا ، ان سے پارٹی کا عہدہ لیا جارہا ہے اور 3 دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ ہم جھک کر عدلیہ کے سامنے پیش ہوتے ہیں، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلے کو قبول کیا اس وقت بھی وزیراعظم کے بیٹوں سمیت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جسے بلائے گی وہ حاضر ہو جائے گا لیکن تفتیش کرنے والے کے حقوق کی طرح زیرتفتیش فرد کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملہ جے آئی ٹی اور قطری شہزادے کے درمیان ہے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے قطری شہزادے سے رابطہ کیا ہے اور انہیں کچھ آپشنز دیے ہیں، ہم نے اپنے تحفظات سپریم کورٹ میں پیش کردیے ہیں عدالت ان کو مدنظر رکھے گی اور امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔

ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے جو زبان عدلیہ کے بارے میں استعمال کی اس پر دل دکھتا ہے، عمران خان نے 2014 سے گالی اور بداخلاقی کو فروغ دیا اور اداروں کی ذلیل کی عدالتوں نے عمران خان کو اشتہاری قرار دیا ہے عدالتیں ہی اشتہاریوں کو بیلف بھیج کر گرفتار کراتی ہیں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اداروں کےاحترام پر یقین رکھتی ہے ہمارے بارے میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ (ن) لیگ اداروں کی تضحیک کرتی ہے لیکن ہم تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں،  ہم نے پہلے مشاہد اللہ خان اور اب نہال ہاشمی کی صورت اداروں کا احترام ثابت کیا، حکومتی اداروں کی تذلیل اوروں نے کی اور ہم نے پہلے دن سے عدالتوں کے سامنے سر جھکایا، ہماراحق اور ہماری بات اپنی جگہ موجود ہے، جہاںٕ زیادتی ہورہی ہے ہم اپنا حق مانگنے پر مجبور ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے پاناما معاملے پر کمیشن بنانے کی بات کی، جس پر تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتیں متفق تھیں، پاناما کے موجودہ بنچ نے جے آئی ٹی بنائی تو بھی ہم پیش ہوتے رہے لیکن ہم پر الزام لگایا گیا کہ جےآئی ٹی کو متنازع بناناچاہتےہیں، ہم نے ہمارےتحفظات بیان کیے اور آئندہ بھی کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website