counter easy hit

عمران خان نے مثال رقم کردی

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کا مواد سوشل میڈیا پر الیکٹرانک میڈیا سمیت ہر جگہ موضوع بحث ہے۔ ریحام خان کی کتاب کا ایشو Imran Khan made an exampleبلاوجہ چھیڑنے پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان شدید برہم ہیں۔ عمران خان نے ریحام خان کی کتاب کے ایشو پر ایک تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو صرف انہیں رپورٹ دے گی۔بتایا گیا ہے کہ پارٹی کی سنجیدہ قیادت نے اس بارے میں پارٹی چئیرمین عمران خان سے بات کی ہے کہ بعض اراکین کی جانب سے میڈیا پر شدت سے مزاحمت کے علاوہ باتیں بھی افشا کی گئیں جو ابھی تک سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی کتاب شائع ہوئی لیکن پہلے ہی اس حوالے سے بدنامی مول لے لی گئی ہے۔ بعض لوگوں کے خیال میں یہ ایک سازش کے تحت ہوا ہے جس میں پارٹی کے کئی نوجوان بھی شامل ہیں جو اس سے قبل دوسری سیاسی جماعتوں کا حصہ رہے ہیں ۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بھی اس حوالے سے سوچ بچار کے بعد برہمی کا اظہار کیا ہے کہ بلاوجہ ایک نیا ایشو چھیڑ دیا گیا ہے جس سے پارٹی اور ان کی ذات کا خاصا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے پارٹی کے تین ارکان کو اس معامللے مین تحقیقات کر کے انہیں ذاتی طور پر خفیہ رپورٹ دینے کا کہا ہے اور اس رپورٹ کے آنے کے بعد امکان ہے کہ بعض افراد کو جو خود بخود پارٹی کے قائد بن بیٹھے ہیں، سائیڈ لائن کر دیا جائے گا تاکہ مزید کسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔خیال رہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر سنگین اور جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ریحام خان کی کتاب سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہے ۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کا بھی تذکرہ کیا ہے اور اپنی دونوں شادیوں کی ناکامی کی وجہ بھی بیان کی ہے۔