counter easy hit

بالی ووڈ اداکار عمران خان آج اپنی 33ویں سالگرہ منارہے ہیں

Imran Khan 33 th anniversary

Imran Khan 33 th anniversary

ممبئی…….بالی ووڈ اداکار عمران خان نے اپنی زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں۔13جنوری1983کو امریکی ریاست ونسکونسن میں پیدا ہونے والے عمران نے بالی ووڈ میں قدم ایک چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے رکھا اور فلم “قیامت سے قیامت تک” اور “جو جیتا وہی سکندر “میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔بالی ووڈ میں ایک ہیرو کی حیثیت سے ان کی پہلی فلم”جانے تو یا جانے نہ”نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامرخان کے بھانجے عمران اب تک لک،کڈنیپ،آئی ہیٹ لو اسٹوری،بریک کے بعددہلی بیلی، میرے برادر کی دلہن،ایک میں اور ایک تو، ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین، گوری تیرے پیار میں اور حال ہی میں کٹی بٹی میں کام کرتے ہوئے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔