counter easy hit

عمران خان نے عمران اسماعیل کی کراچی کا جلسہ 21 اپریل کو کرنے کی تجویز قبول کرلی

Imran Ismail and Imran Khan

Imran Ismail and Imran Khan

کراچی (جیوڈیسک) عمران اسماعیل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ 19 اپریل کی بجائے 21 اپریل کو کرنے کی تجویز دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔

عمران اسماعیل نے عمران خان سے کراچی میں تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے کی تاریخ کی تبدیلی کے حوالے گفتگو کی ۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر جلسہ 19 اپریل کو کرتے ہیں تو الیکشن میں 4 دن کا گیپ آئے گا۔

اس پر عمران خان نے جلسے کی تاریخ کا فیصلہ عمران اسماعیل پر چھوڑ دیا ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی والے جب بھی بلائیں گے وہ آ جائیں گے ، جلسے کی تاریخ کا حتمی فیصلہ 12 اپریل تک کر لیا جائے گا۔