counter easy hit

عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یوٹرن لینا ایک عظیم قائد کی نشانی ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے پاناما کا فیصلہ لایا گیا، نواز شریف الیکشن میں کامیابی حاصل نہ کر سکیں اس لیے ان کے سامنے طرح طرح کے پہاڑ کھڑے کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا نیب نے جو سرپیم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی اس پر آج سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ پر آیا ہے، سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے، دوسری چیزوں کو اگر مد نظر رکھا جائے تو پھر یہ فیصلہ میرٹ پر ہی آیا ہے، نواز شریف کے الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے پاناما کا فیصلہ لایا گیا، نواز شریف الیکشن میں کامیابی حاصل نہ کر سکیں اس لیے ان کے سامنے طرح طرح کے پہاڑ کھڑے کیے گئے ۔ حفیظ اللہ خان کا کہنا تھا کہ مقصد ایک ہی تھا کہ کسی طریقے انتخابات 2018 میں کامیابی حاصل کر لی جائے اور یہ مقصد پورا ہوچکا ہے، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ یوٹرن ایک عظیم لیڈر کی نشانی ہوتی ہے، ساری قوم جان چکی ہے کہ یہ سب کچھ صرف اس لیے کیا گیا کہ الیکشن جیتا جائے اور یہ سب کچھ کر بھی لیا گیا ہے۔