پشاور: مشیر وزیراعظم امیرمقام کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے بھی خواب دیکھتے تھے اب بھی دیکھ رہے ہیں۔

امیرمقام نے کہا کہ سیاست میں ان کا تجربہ کم لیکن اتار چڑھاؤ بہت دیکھے ہیں، 7 مرتبہ مجھ پر حملے ہوئے لیکن ہمیشہ جذبہ رکھا کہ انسانیت کے لئے کام کروں گا جب کہ سیاستدان منشور کا اعلان کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے،عمران خان پہلے بھی خواب دیکھتے تھے اب بھی دیکھ رہے ہیں۔ احتساب کا خیرمقدم کرتے ہیں، معلوم نہیں ان کو پرانے اثاثے اب کہاں سے یاد آ گئے۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت ہم بنائیں گے، میں شیخ چلی نہیں کہ ہوا میں باتیں کروں،ہم اعداد و شمار کے مطابق باتیں کرتے ہیں جب کہ حکومتی پالیسیوں سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی اور حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہکر رہی ہے۔








