counter easy hit

عمران خان اقتدار کیلئے نہیں بلکہ پاکستان اور عوام کے مستقبل کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، افضال گوندل

Afzaal Ahmad Gondal

Afzaal Ahmad Gondal

فرانس (افضال احمد گوندل) پنجاب میں (ن) لیگ نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ۔ پنجاب میں فوج اور رینجرز آپریشن وقت کی ضرورت ہے کیونکہ (ن) لیگ پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور دہشت گردو ں کیخلاف آپریشن میں سنجیدہ نہیں۔

دہشت گردی میں جو بھی ہاتھ ملوث ہیں انکو بے نقاب کر نا حکمرانوں کی ذمہ دار ی ہے۔ موروثی سیاست کرنے کا کڑا احتساب وقت کی ضرورت ہے، جب تک ان کا احتساب نہیں کیاجائیگا ،پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری افضال احمد گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری افضال احمد گوندل کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ جب تک عمران خان اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو جاتے پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن ان کے ساتھ رہے گا اور اپنے کپتان کی آواز کو اپنا سب کچھ سمجھے گا۔کپتان عمران خان اقتدارکیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے بہترین مستقبل کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔

اگر عمران خان اس وقت کی اشد ضرورت ہیں پاکستان میں واحد سیاستدان عمران خان ہیں جو کہ ملک کی ترقی کی شاہراہ پر ڈال سکتے ہیں ۔ پاکستان کو کامیاب ملک بنانے کیلئے ہمیں سب کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا ۔پاکستان کی خوشحالی ہی پاکستان تحریک انصاف کا عزم ہے۔