counter easy hit

’’ عمران خان نے پہلی اور ایک ہی ملاقات میں میلہ لوٹ لیا ۔۔۔‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ روس،چین ، ایران اور بھارت کی بجائے پاکستان کو کونسا کریڈٹ دینا چاہتے ہیں؟ امریکی ماہرین نے شاندار پیشگوئی کر دی

IMRAN KHAN, GOT, GREAT, SUCCESS, IN, USA, VISIT, AND, MEETING, WITH, TRUMP

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا جبکہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کو عالمی میڈیا پر بھی کافی توجہ حاصل رہی۔ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ سے بھارت پریشانی کا شکار ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی قربت سے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کے بعد سے ہی مودی سرکار سکتے میں ہے کہ عمران خان نے ٹرمپ سے اپنی پہلی اور صرف ایک ہی ملاقات میں میلہ لُوٹ لیا ہے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے امریکہ میں مقیم پروفیسر حامد خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنوری 2019ء میں دعوت دی تھی کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں لیکن صدر نے اس دعوت کو قبول نہیں کیا تھا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسی وقت عقل کرنی چاہیئے تھی کہ معاملات اتنے آسان نہیں جتنے وہ سمجھ رہے ہیں۔ طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات 90 فیصد کامیاب ہو چکے ہیں کیونکہ امریکہ نے ان کی تقریباً سب اہم شرائط کو تسلیم کر لیا ہے جس میں یہ بھی شامل ہے کہ افغانستان کا نیا آئین شریعت کے مطابق ہو گا اور طالبان بھی نئی حکومت کا حصہ ہوں گے ۔اب صرف طالبان کا اشرف غنی حکومت کے ساتھ مذاکرات اور امریکی افواج کی واپسی کا اعلان ہونا باقی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت، چین، روس اور ایران پر اعتماد کرنے کی بجائے پاکستان کو افغانستان میں امریکی افواج کی باعزت واپسی کا کریڈٹ دینا چاہتے ہیں اور عمران خان اس سنہری موقع کو ہاتھ سے ضائع نہیں کرنا چاہتے ، اس کے بدلے وہ پاکستان کے لیے امریکہ سے بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ٹرمپ اور عمران خان کی دو گھنٹے کی ملاقات نے بھارتی خارجہ پالیسی کی پوری بساط ہی اُلٹ دی ہے جس سے بھارتی حکومت مزید پریشانی کا شکار ہو گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا اب ایسے میں اگر صدر ٹرمپ نے پاکستان کا دورہ کیا تو تیرہ سال کے بعد یہ کسی امریکی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ، اب اگر مسئلہ کشمیر پر صدر ٹرمپ کی بات سچ مان لی جائے تو یہ بھارت کی شرمناک شکست اور پاکستان کی ایک اور سفارتی جیت ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website