counter easy hit

عمران خان کو قریبی رشتہ دار نے ہی زوردار جھٹکا دیدیا

لاہور: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ گرا دی، تحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی اور عمران خان کے رشتہ دار شاہ زید خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

Imran Khan gave a powerful shock even close relativeتفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دیرینہ ساتھی اور عمران خان کے رشتہ دار شاہ زید خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ شاہ زید خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کارکن کی کوئی جگہ نہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ تبدیلی اور میرٹ کہاں ہے جس کی پی ٹی آئی دعویدار تھی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں وہ لوگ ہیں جنہیں انکی سابق جماعتیں کرپٹ کہتی رہیں۔ عمران خان نے نئے پاکستان کے لئے پرانے مٹیریل اور مستریوں کا انتخاب کیا ، ن لیگ اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب وکیل تبدیل کرنے سے دن گزر سکتے ہیں لیکن قسمت نہیں۔شاہ زید خان کی جانب سے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر جیتنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔