counter easy hit

لاہور میں عمران خان پر دہشت گردوں کے حملہ کا خدشہ

لاہور: پولیس نے تحریک انصاف کو عمران خان پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔

Imran Khan feared terrorists attack in Lahoreنجاب پولیس نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو تحریری طور پر عمران خان پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا گیا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں عمران خان کو نشانہ بناسکتے ہیں، اس کے لئے پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سیکیورٹی انتظامات کے ذمہ دار لوگ بھی تقریبات کے دوران مزید حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ عمران خان  تحریک انصاف کی رکن سازی مہم کے دوران ہفتے اور اتوار کو لاہور میں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔