counter easy hit

عمران خان اپنا زور کرکٹ ٹیم پر لگا دیں تو وہ بہتر ہو جائے: پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سارا زور حکومت تبدیل کرنے پر لگاتے ہیں لیکن اگر وہ دس فیصد زور کرکٹ ٹیم پر لگا دیں تو وہ بہتر ہو جائے۔

ہمیں اپنی ٹیموں کو بین الاقوامی مقابلوں کے مواقع فراہم کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

حکومت دو سو پچاس افراد کی موت اور جے آئی ٹی کی رپورٹ سنجیدگی سے لیتی ہے۔ بلدیہ ٹاﺅن کے 250 شہداء سے انصاف ہونا چاہیے۔ بلدیہ ٹاﺅن واقعہ میں جو بھی ملوث یا مجرم ہوگا اس کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔