counter easy hit

عمران خان نے ملک دشمن ایجنڈے کا اعلان کیا ہے، شہباز شریف

Shahbaz Shareef

Shahbaz Shareef

لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان نے ملک دشمن ایجنڈے کا اعلان کیا ہے، ان کا پلان سی بھی لندن منصوبے کی طرح ناکام ہو گا۔

لاہور میں مختلف وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نازیبا زبان استعمال کرکے معاشرے میں نفرت پیدا کی۔ قومی معیشت اور بجلی کے منصوبوں سمیت ترقیاتی پروگراموں کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام ہو چکی ہے۔ دھرنوں کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دھمکی پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے، عمران خان کی جانب سے ملک کو بند کرنے کا اعلان ان کے پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ ہے، جس دن دشمن نے پاکستان توڑا اسی دن عمران خان نے ملک بند کرنے کا اعلان کیا لیکن ان کا پلان سی بھی لندن پلان کی طرح ناکام ہو گا۔