counter easy hit

عمران خان محاذ آرائی کی سیاست ترک کر دیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس

 PML-N France

PML-N France

فرانس (اشفاق احمد) پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنماؤں شیخ جاوید طارق، میاں محمد حنیف و میر عبدالقدیر نےاپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان محاذ آرائی کی سیاست ترک کر دیں۔

ان کی گنڈاسہ سیاست اور بڑھک بازی نے ملک اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے عوامی امنگوں کے بر عکس ملک میں طویل دھرنا دے کر قوم کو اربوں کھربوں روپے کے خسارے سے دوچار کیا۔ عوام ان کی ڈرامہ بازی اور ڈھکوسلہ سیاست سے عاجز آ چکے ہیں، اس لئے ضمنی انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات، ہر معرکہ میں تحریک انصاف کو منہ کی کھانا پڑی، خاص طور پر بلدیاتی انتخابات میں عبرت ناک شکست سے عمرانی خواب چکنا چور ہو گئے ہیں، اس کے باوجود ان کی دھاندلی کا رونا راگ کل بھی جاری تھا اور آج بھی جاری ہے۔ جن کے مقدر میں قدرت کی طرف سے شکست در شکست اور رونا لکھ دیا جائے، اسے کوئی نہیں ٹال سکتا۔

عمران خان اور تحریک انصاف کی سیاست عوام اور جمہوریت دشمنی پر مبنی ہے اس لئے وہ کبھی بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملکی حالات ایسے نہیں کہ ان میں کھینچا تانی اور محاذ آرائی کی سیاست کی جائے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی تمام سیاسی قوتیں باہم متحد ہو کر ملک کی ترقی کے لئے کمر بستہ ہو جائیں اور وطن عزیز کو ایک محفوظ اور خوشحال جمہوری ریاست کے طور دنیا کے سامنے پیش کریں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)فرانس کے رہنماؤں نے مزید نے کہا ہے کہ ملک ایک نازک دو راہے پر کھڑا ہے۔

جہاں ایک طرف دہشت گردی کے خلاف اندرونی جنگ ہے جو عوامی تائید و حمایت سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے، دوسری جانب پاکستان کےازلی دشمن بھارت کی جارحیت ہے جو روز بروز افزوں تر ہے، ان اہم قومی مسائل سے نمٹنے کے لئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، اگر سیاسی قوتوں نے وقت کی ان ضرورتوں اور تقاضوں کا ادراک نہ کیا تو اس سے قومی نقصان کا اندیشہ ہے۔