counter easy hit

عمران خان سے چوہدری سرور کی ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

Imran Khan, Chaudhry Sarwar

Imran Khan, Chaudhry Sarwar

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر سیاسی صورتحال اور آیندہ کےلائحہ عمل پر بات چیت ہوئی، ذرائع نے مزید بتا یا کہ یہ ملاقات بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوئی بتایا جاتا ہے کہ چودھری محمد سرور، تحریک انصاف سے تحریری یقین دہانی چاہتے ہیں

جبکہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ چودھری سرور کی تحریک انصاف میں ممکنہ شمولیت پر بھی بات چیت ہوئی، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق عمران خان نے چودھری سرور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔