counter easy hit

عمران خان جھوٹ اوراحتجاجی سیاست سے کیس نہیں جیت سکتے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹ اوراحتجاجی سیاست سے کیس نہیں جیت سکتے جب کہ وہ عدالت میں کچھ ثابت نہیں کرپائے۔

Imran Khan can not win the case lie and protest politics, Maryam Aurangzeb

Imran Khan can not win the case lie and protest politics, Maryam Aurangzeb

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ اوراحتجاجی سیاست سے کیس نہیں جیت سکتے، عمران خان عدالت میں کچھ ثابت نہیں کرپائے جب کہ اب تک جو بھی دستاویزات جمع کروائے گئے ہیں وہ (ن)  لیگ نے جمع کروائے ہیں تاہم بہت جلد وہ وقت آئے گا جب عمران خان خود مریم نواز، مریم نواز کے نعرے لگائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ عدالت کو کرنا ہے عمران خان کو نہیں لیکن انہیں عدالت کے باہر مقدمہ لڑنے کی عادت ہے، وزیراعظم  نے کہا تھا کہ جب بھی دستاویزات مانگے گئے تو فراہم کریں گے جب کہ نواز شریف کا بڑا پن ہے کہ وہ 3 بار اس ملک کے وزیراعظم بنے اور وزیراعظم ہونے کے باوجود ان کے خلاف مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔عمران خان کی جانب سے نیب 3 ماہ تک اپنے حوالے کیے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی خواہش ہے لیکن انہوں نے خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کا کیا حال کیا؟ اس کمیشن کی مدت نہیں بڑھائی گئی کیونکہ اس کمیشن کے پاس سارے مقدمات ان کی حکومت کے خلاف تھے۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کا نیب سے متعلق بیان مذاق ہے، ملک میں اینٹی کرپشن کے 34 ادارے کام کر رہے ہیں، سیاست دانوں پر گند اچھالنے کا دور ختم ہوچکا ہے، مسلم لیگ (ن) کے کسی فرد نے این آر او سے ریلیف نہیں لیا،  این آر او سے90 فیصد فائدہ سندھ سے لیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website