تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان جتنی مرضی جعلسازی کرلیں یا ثبوت کو بدل دیں ، وہ نااہلی سے نہیں بچ سکتے۔

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ سوائے اقتدار اور ذاتی مقاصد کے عمران خان کا کوئی مقصد نہیں، نااہلی کی صورت میں وہ لندن چلے جائیں گے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ تبدیلی کے نظریے کے ساتھ جو لوگ عمران خان کے ساتھ آئے تھے ان کے لئے عمران خان نے تمام راستے بند کردیے، ان کا تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔








