counter easy hit

عمران خان ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔۔۔۔ نامور برطانوی شخصیت نے کپتان کے متعلق حیران کن بات کہہ ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں اور انشا اﷲ ان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت داتا گنج بخش ؒ پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عامر خان کے بھائی ہارون خان بھی ان کے ساتھ تھے ۔ انہوں نے زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا۔ عامر خان نے کہا کہ مجھے اس درگاہ سے عقیدت ہے اور یہاں آکر روحانی تسکین ملتی ہے ۔ یہاں کی جانے والی دعا مجھے طاقت دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا مجھے پاکستان سے بیحد محبت ہے اور میں ہر سال یہاں آتا ہوں ۔میری کوشش ہے پاکستان میں کھیلوں اور خصوصاً باکسنگ کے کھیل کو فروغ ملے ۔وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں باکسنگ کے کھیل کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کروں گا۔ باکسنگ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کچھ نا گزیر وجوہات کی بنا پر اس میں تاخیر ہوئی لیکن آئندہ برس اس کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے اپنی اگلی فائٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ مارچ یا اپریل میں ہو گی جس کا اعلان لندن میں ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ گھر کی لڑائی نہیں جیت سکتے ، باہر کی لڑائی میں ہی زیادہ مزہ ہے ۔