چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس بنی گالا میں طلب کرلیا۔

Imran Khan called emergency meeting of party leaders
سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس بنی گالا میں طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اعلیٰ عدالت کی جانب سے پاناما کیس کے متوقع فیصلے کے بعد کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی۔ خیال رہے کہ پاناما کیس میں تحریک انصاف فریق جماعت ہے جب کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمد بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔








