counter easy hit

عمران خان 9 اپریل کو یادگار شہدا پر جائیںگے، گرائونڈ خالی رکھا جائے، عمران اسماعیل

Imran Ismail

Imran Ismail

کراچی (جیوڈیسک) عمران خان کی کراچی آمد کا شیڈول بتاتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین آج دوپہر کو حیدر آباد پہنچیں گے جس کے بعد وہ شام کو کراچی آئیں گے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ نو اپریل کی صبح نو بجے عمران خان این اے 246 کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دورے کے دوران جناح گراونڈ میں یاد گا شہدا پر بھی جائیں گے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جناح گرائونڈ کو خالی رکھے، کیوںکہ اگر کوئی ناخوشگوار واقع پیش آیا تو اس کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہوگی۔