counter easy hit

عمران خان 19اپریل کو جلسے سے قبل جناح گراؤنڈ کا دورہ کرینگے

Imran Khan

Imran Khan

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کراچی آمد اور جلسے میں شرکت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان 15 اپریل کو کراچی پہنچیں گے اور 19 اپریل کو جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے قبل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ کا دورہ کریں گے۔

جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سمیت حلقے کے عوام سے بھی ملاقات کریں گے، بعد ازاں وہ حلقے کے عوام سے ملنے ان کے گھروں میں جائیں گے۔