counter easy hit

بھارتی رد عمل پر عمران خان نے دبنگ اعلان کر دیا

Imran Khan announces domineering over Indian reaction

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان جو اس وقت سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں انہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر حل کروانے کی پیشکش پر بھارت کے بیان پر وزیراعظم عمران خان نے بھی ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر ،جس نے 70سال سے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے کو حل کروانے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر بلانےکی پیشکش پر بھارت کے ردِ عمل سے حیرت ہوئی ہے، کشمیریوں کی نسلوں نے دکھ سہا ہے اور اب بھی روز سہہ رہی ہیں، ان کے مسئلے کا حل ہونا چاہیے‘‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیرحل کروانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے بتایا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے امریکہ سے ثاثلی کی درخواست کی تھی اور وہ ثالث بننے کو تیار ہیں لیکن اس پر بھارت کی جانب سے ردِ عمل آیا کہ بھارت نے کبھی بھی امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست نہیں دی۔ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ رویش کمار ن اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ ”ہم نے صدر ٹرمپکے میڈیا کو دیے گئے بیان کو دیکھا ہے جس میں انہوں نے پیشکس کی ہے کہ اگر پاکستان اوربھارت چاہے تومسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے ثالث بننے کو تیار ہیں۔ ایسی کوئی درخواست بھاتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نہیں کی گئی۔ بھارت ہمیشہ سے کہتا رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل پر بات دونوں کے درمیان ہی ہو گی، پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کے لیے پہلے بارڈر پار سے ہونے والی دہشتگردی کو ختم کرنا ہو گا، شملہ معاہدہ اور لاہور ڈیکلیریشن دونوں مملاک کے درمیان باہمی طور پر مسائل کے حل کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website