yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عمران خان کا الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں کیس چلانے کا مطالبہ

Yes 2 Webmaster February 10, 2015 1 min read
Imran khan
Share this:
Imran khan
Imran khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے الطاف حسین کے خلاف لندن میں کیس درج کرایا جائے۔

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں تحریک انصاف کے عہدیداروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وزیراعظم بھی نائن زیرو جاکر مستعد کھڑا ہوکر لندن سے تقریر سنتا ہے ایسا تو بنانا ریپبلک میں بھی نہیں ہوتا۔ کیا ہماری قومی غیرت ختم ہوگئی ہے کہ پوری قوم الطاف حسین کی باتیں سنتی ہے۔

ایم کیو ایم کے لوگوں سے آج پوچھتا ہوں کہ وہ زبان جو الطاف حسین نے تحریک انصاف کی خواتین کے لئے استعمال کی اگر ان کی خواتین کے لئے استعمال کی جاتی تو وہ کیا کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں اور حیرت ہے کہ وہ الطاف حسین سے اپنے آپ کو علیحدہ کرنے کے بجائے کس طرح ان کو اپنا لیڈر مانتے ہیں،وقت آگیا ہے کہ کراچی کے عوام خوف اور دہشت کی زنجیریں توڑیں اور اکھٹے ہوکر دہشت کا مقابلہ کریں اور شہر قائد کو ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے کردار ادا کریں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ صرف مغربی لوگوں کو مارنے والے دہشتگرد نہیں، تحریک انصاف کی جنگ ہر دہشتگرد کے خلاف ہے،وزیراعظم نواز شریف سے پوچھتا ہوں جب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی تھی تو انہیں کیوں نہیں کہا کہ جو ہمارے لوگوں کو مارنے میں ملوث ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عمران خان نے ایم کیو ایم کو بھی الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پڑھے لکھے لوگوں پر مشتمل جماعت ہے اس لئے اسے الطاف حسین سے علیحدگی کا اعلان کرنا چاہیئے، اور نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ ایم کیو ایم جب تک الطاف حسین سے علیحدگی اختیار نہیں کرتی اس وقت تک کسی فورم پر بات نہ کی جائے اور تحریک انصاف بھی کسی فورم پر اکٹھی نہیں ہوگی جہاں ایم کیو ایم موجود ہوگی۔

اس سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موت سے نہیں ڈرتا ایک دن سب کو مرنا ہے اوربہت جلد کراچی جاکر الطاف حسین سے متعلق میڈیا کے نمائندوں سے مزید بات کروں گا، الطاف حسین نے تحریک انصاف کی خواتین کے لئے نازیبا زبان استعمال کی جس پر شدید غصہ ہے، کون سا رہنما ہے جو میڈیا پر خواتین کے لئے اس طرح کی زبان استعمال کرتا ہے جیسی الطاف حسین نے کی۔ چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 23 سال سے لندن میں بیٹھ کر الطاف حسین نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے اوروہاں سے بیٹھ کر یہاں لوگوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی جارہے ہیں جہاں الطاف حسین سے متعلق میڈیا کے نمائندوں سے مزید بات کریں گے۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Jamaat e Islami
Previous Post شب و روز زندگی قسط 12
Next Post فضائیہ ہر قسم کے درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے: ائیر چیف مارشل
Tahir Rafique Butt

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.