counter easy hit

عمران خان کے مشیران کی معاشرے میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں، پرویز رشید

Pervez Rashid

Pervez Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان دھاندلی ثابت نہ ہونے پر بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں اور وہ کس قانون کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی سے عہدہ چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں جب کہ ان کے مشیر ان کی معاشرے میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں۔

عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان جس پر اعتماد کا اظہار کریں وہ سمجھ جائے اگلی باری اسی کی ہے،جس الیکشن کمیشن کے پیچھےعمران ہاتھ دھوکر پڑے ہیں اسی پراعتماد کررہے ہیں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے علاوہ پورے پاکستان میں دھاندلی ہوئی اور ان کے مطابق اسمبلیاں جعلی ہیں مگر سینیٹ ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین تحریک انصاف کا قصور نہیں کیوں کہ انہیں کچھ نہیں پتا اس لئے ان کے مشیروں کو پکڑنا چاہیے جو معاشرے میں ان کی جگ ہنسائی کرا رہے ہیں۔