counter easy hit

ایم کیو ایم نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا، عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 2 سال قبل وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے مجھے خبردار کیا تھا کہ ایم کیو ایم نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 2 سال قبل چودھری نثار نے مجھے خبردار کیا کہ ایم کیو ایم نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لئے فاٹا کے کسی قبائلی گروپ کو پیسے دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ایم کیو ایم کے قائد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لندن میں بیٹھ کر لوگوں کے جینے مرنے کے فیصلے کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی رہنما زہرا شاہد کو قتل کیا۔ ان کے کئی کارکنوں کے قتل کا بھی حکم دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سپانسرڈ دہشت گردوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال جو باتیں کر رہے ہیں، میں گزشتہ 9 سال سے کررہا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے بتائے ہوئے دہشت گرد گرفتار ہونے چاہیں۔