counter easy hit

اورنج ٹرین کمیشن کھانے کا منصوبہ ہے، احتجاج میں شرکت کروں گا: عمران خان

: Imran Khan

: Imran Khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ ہفتے لاہور میں احتجاج میں شرکت کریں گے۔اسلام آباد: (یس اُردو) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے احتجاج کرنے والوں میں شامل ہونے کے لیے لاہور جائیں گے۔ اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ کچی آبادی کے مکینوں کے ساتھ احتجاج کروں گا۔ اورنج ٹرین منصوبہ کمیشن کھانے کا منصوبہ ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک وزیرکا گھر بچانے کے لئے روٹ میں تبدیلی کی اور کچی آبادی کے غریب مکینوں کو تباہ کر دیا۔