counter easy hit

عمران خان نے پی ٹی وی پر خطاب کی خواہش ظاہر کر دی

Imran Khan

Imran Khan

سرکاری ٹٰی کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ، چیئرمین پی ٹی آئی نے خطاب کیلئے اتوار کی شام کا انتخاب کر لیا
لاہور (یس اُردو ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سرکاری ٹی وی چینل پر خطاب کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی وی کو خطاب کی تیاریوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے جس پر آنا یا خطاب کے ذریعے اپنا پیغام پہنچانا پاکستانی عوام کا حق ہے ، اس لئے چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب کی فوری تیاریاں کی جائیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے خطاب میں پاناما لیکس کرپشن کے حوالے سے اہم انکشافات اور حکومت سے مطالبات کریں گے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے دنیا نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ انہوں نے ایم ڈی پی ٹی وی کو خط تحریر کیا ہے اور وہ ان کے ذریعے وزارت اطلاعات و نشریات سے خطاب کی اجازت طلب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھی پریس کانفرنس کی جس کیلئے حکومت اور وزارت اطلاعات سے اجازت طلب کی تھی ، ہمیں امید ہے کہ ہمیں بھی حکمرانوں کی طرح قومی ادارے استعمال کرنے اجازت مل جائے گی ۔