counter easy hit

عمران خان سیاست کا مزاحیہ کردار بنتے جا رہے ہیں: سعد رفیق

312369_40210053. [downloaded with 1stBrowser]

imran funny actar

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان جہاں جاتے ہیں وہاں پی ٹی آئی کے ووٹ کم ہو جاتے ہیں۔ عمران خان سیاست کا مزاحیہ کردار بنتے جا رہے ہیں ۔ آغا سراج درانی کہتے ہیں پی ٹی آئی والے ہر کام میں جلدی کرتے ہیں، لیکن پھر ناکام ہو جاتے ہیں ۔
لاہور: (یس اُردو) ایک طرف خواجہ سعد رفیق کی کڑی تنقید تو دوسری جانب آغا سراج درانی برہم۔ کپتان پر دونوں رہنماؤں نے تیر اور نشتر چلائے۔ خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کو ہر الیکشن میں دھاندلی نظر آتی ہے۔ عمران خان جہاں جاتے ہیں ادھر پی ٹی آئی کے ووٹ کم ہو جاتے ہیں۔ ادھر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے تو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو “بچہ” ڈکلیئر کر دیا۔ آغا سراج درانی نے کہا پی ٹی آئی والے ہر کام میں جلدی کرتے ہیں لیکن پھر ناکام ہو جاتے ہیں۔