counter easy hit

عمران فاروق قتل کیس؛ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 فروری تک توسیع

Imran Farooq murder case

Imran Farooq murder case

اسلام آباد……انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 فروری تک توسیع کر دی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کا پہلا نامکمل عبوری چالان تاحال عدالت میں جمع نہیں کروایا جا سکا ۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ایم کیو ایم کے سینئر رہ نما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر مقدمے کا عبوری چالان پیش کرنے میں ناکام رہے جس پر فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نےگزشتہ روز جمع کرائے گئے عبوری چالان پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ چالان میں تکنیکی خامیاں ہیں،انہیں دور کر کے چالان جمع کروایا جائے۔