![312299_61310500. [downloaded with 1stBrowser]](https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2015/12/312299_61310500.-downloaded-with-1stBrowser-400x266.jpg)
اسلام آباد (یس اُردو) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دو روزہ دورے پر جمعہ کو بھارت جائیں گے ، پاک بھارت تعلقات کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھارت کے دو روزہ دورے پر کل نئی دہلی روانہ ہوں گے ۔ عمران خان ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ چیئرمین تحریک انصاف پاک بھارت تعلقات کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ۔ عمران خان ہفتہ بارہ دسمبر کو واپس وطن پہنچیں گے ۔








