counter easy hit

اہم شخصیات کا متحدہ کے گروپوں کو یکجا ہونے کا فارمولا

کراچی: آئندہ انتخابات میں آل پاکستان متحدہ الائنس سے حصہ لینے کی تجویز الائنس کے قیام کے بعد ایک نشان پر انتخاب لڑنے کیلئے درخواست دی جائیگی۔

Important personalities formula of combining all groups of united

Important personalities formula of combining all groups of united

انتخابات سے قبل بعض سیاسی طاقتوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے پاکستان میں موجود تمام گروپوں کو متحد کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اس حوالے سے اہم شخصیات نے تینوں گروپوں کے اہم رہنماؤں سے ملاقات بھی کی ہے اور انہیں کراچی کے مفاد میں یکجا ہونے کا فارمولا پیش کیا ہے تاہم ایک جماعت کے رہنما نے تجویز دی ہے کہ وہ اپنی پہچان کو ختم نہیں کر سکتے اور کسی میں ضم نہیں ہونگے ، جس کے بعد یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ اگلے انتخابات میں ایم کیو ایم کے تمام گروپ جس میں مہاجر اتحاد تحریک کو بھی شامل کیا جائے گا، آل پاکستان متحدہ الائنس سے حصہ لیں گے۔

اس اتحاد کے حوالے سے اگلے چند ہفتوں میں کام کیا جائے گا، ایم کیو ایم کی جانب سے پچھلے ہفتے ملتوی ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ایم کیو ایم کی دعوت پر دونوں گروپوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے اس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی، مگر کانفرنس کے التواء کی وجہ سے یہ رہنما ایک ساتھ نہ بیٹھ سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پاکستان متحدہ الائنس کے قیام کے بعد الیکشن کمیشن میں ایک نشان پر انتخاب لڑنے کے لئے انتخابی نشان کی درخواست دی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website