counter easy hit

جعلی اکاؤنٹ کیس میں اہم پیشرفت! کس کس کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری ہوگیا؟ پیپلز پارٹی میں ہلچل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جعلی اکاؤنٹ کیس میں اہم پیشرفت! کس کس کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری ہوگیا؟ پیپلز پارٹی میں ہلچل، جعلی اکاﺅنٹس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،احتساب عدالت نے 3 ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قراردیدیا ہے جن میں پیر درویش ،علی کمال اورنمرمجید شامل ہے۔عدالت کی جانب سے انکی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق عدالت نے نادراکو تینوں ملزمان

اچھی ماں کہلانے کی خواہش ماٶں کو ذہنی امتاض میں مبتلا کرسکتی ہےhttps://www.yesurdu.com/?p=1105118

Publiée par Pakistani Journalists Beyond the Borders sur Dimanche 21 juin 2020

کے شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم دیدیا ہے،عدالت نے تینوں ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہاکہ ملزموں کی عدم موجودگی میں شواہد ریکارڈ کئے جائیں گے۔عدالت نے کہاکہ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہیں، اشتہارجاری ہونے پر بھی سرنڈر نہیں کیا ،نادرا ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرکے 7 جولائی تک رپورٹ جمع کرائے ۔دوسری جانب 2 روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جیالے متحد رہیں اچھا وقت آنے والا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جیالے متحد رہیں جلد اچھا وقت آنے والا ہے ،مقدمات کا کوئی خوف نہیں، پہلے بھی عدالتوں میں مقابلہ کیا اب بھی کریں گے،۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2008 کے عالمی بحران میں کسانوں اور مزدوروں کو سپورٹ کیا،کسانوں اور محنت کشوں کیلئے سپورٹ پروگرامز سے ملکی معیشت واپس آئی۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کی بجائے انہیں مزید کمزور کررہی ہے ،وفاق میں بیٹھے لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے، ہر بحران کو مزید گہرا کر دیتے ہیں ۔آج اگر اختر مینگل سے بات کر رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں موجود ہیں،پیپلز پارٹی آج بھی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔میں نے کوئی ذاتی جرم نہیں کیا تھا بلکہ بلوچستان سے معافی مانگی تھی۔بلوچستان کے مسائل حل کرنے کےلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے ٹڈی دل کی سال پہلے وارننگ دی تھی لیکن ان کو سمجھ ہی نہیں آئی تھی، سیلابوں کے باوجود ہم نے خوراک کی کمی نہیں ہونے دی ،آج خوراک کی شدید قلت کا خطرہ ہے،ہم گندم،چینی اور کپاس کو برآمد کر رہے تھے یہ درآمد کر رہے ہیں،ٹڈی دل سے کسان کو اور ملک کو جو نقصان ہوگا وہ کئی سالوں تک پورا نہیں ہوسکے گا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم نے وفاق کو جوڑا، این ایف سی ایوارڈ نے اس اورمضبوط کیا،حکمران نہ آئین ،نہ کسی اصول اور نہ ہی کسی تہذیب کو مانتے ہیںبلکہ ہر چیز توڑ پھوڑ دینا چاہتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہاکہ میں نے کوئی ذاتی جرم نہیں کیا تھا لیکن میں نے بلوچستان سے معافی مانگی تھی ،میں سمجھتا تھا ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں واپس لانا میری ذمہ داری ہے،2008 کے انتخابات میں بلوچستان کی تمام قوم پرست جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا،ہماری کوششوں سے 2013 کے انتخابات میں بلوچستان کی تمام جماعتیں قومی دھارے میں واپس آئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website