

تحقیق کے مطابق اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ وہ چینی جو ہم عام طور پر اپنے گھروں میں استعمال کررہے ہیں اس کے کئی نقصانات بھی ہیں، جبکہ املوک ایک ایسا پھل ہے جس کے فائدے ہی فائدہ ہیں۔اس مزیدار پھل میں گودا بھرا ہوتا ہے، لیکن یہاں آپ کو اسے کھانے کی نہایت دلچسپ ٹپ دی جارہی ہے، جسے آزما کر یقیناً آپ املوک شوق سے خریدنا شروع کردیں گے۔ویسے املوک گودے سے بھرا پھل ہے اور اس کی مٹھاس بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر اس پھل کو تقریباً 8 گھنٹوں کے لیے فریزر میں جما دیں، تو اس کا گودا کسی میٹھی آئس کریم سے کم نہیں لگے گا

اس کے علاوہ کیا آپ جانتے ہیں کہ املوک کھانے کے بڑے فائدے بھی ہیں، اپنی صحت سے متعلق چند مسائل کے لیے جہاں آپ ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں، وہاں اس میٹھے پھل کے فوائد جان کر اس کا استعمال شروع کردیں، یقیناً کسی دوا کی ضرورت نہیں پڑے گیاس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
املوک میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی 6 کی مقدار بہت زیادہ ہے۔
اس پھل میں اینٹی کینسر ایجنٹس موجود ہوتے ہیں، جو اس مرض سے محفوظ رکھنے کے ساتھ صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
اس میں فائبر موجود ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر رکھتا ہے۔

یہ پھل برین ٹیومر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ہے۔
پھل وٹامنز کی مدد سے جلد بوڑھا ہونے سے بھی بچاتا ہے۔
املوک بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مددگار ہے








