ممبئی …..بھارت کے مقبول ترین مزاحیہ ٹی وی پروگرام کامیڈی نائٹس ود کپل میں پلککا مشہور کردار نبھانے والے اداکار ککو شردا ایک لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ ماہ کامیڈی نائٹس ود کپل کے ایک پروگرام کے دوران ککو شردا نے روحانی تنظیم ڈیری سچا سودا (ڈی ایس ایس)کے رہنما گرمیت رام سنگھ کی نقل اْتارنے پر گرفتار کیا گیاتھا۔پروگرام نشر ہونے کے بعد گرمیت رام سنگھ کے پیروکاروں نے ککو شردا کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اداکار کو گرفتار کرلیا تھا۔