counter easy hit

آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل، معاہدے کے قریب پہنچ گئے: فواد چودھری

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکا چلے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں فواد چودھری نے بتایا کہ وزیر خزانہ اسد عمر کی وطن واپسی پر ایمنسٹی سکیم لانچ کر دیں گے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے معاہدہ بھی ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے جائیدادوں کے بارے میں خوش خبری ملے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری بھی دیدی ہے۔

فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نواز لیگ کے ایم این اے روحیل اصغر کا گیس بل اب ایک کروڑ آیا ہے جو پہلے چند ہزار آتا تھا جبکہ حنا ربانی کھر نے بجلی چوری کیس میں سٹے لے رکھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کا حساب ہر حالت میں ہوگا۔ پاکستان میں بادشاہت ہوتی تو دو سو بندے لٹکا دیتے تو لوٹا پیسہ واپس آ جاتا لیکن قانون اور آئین کے مطابق چلنا ہوتا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف فیملی کے بارے میں حیران کن انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ حدیبیہ کیس کا طریقہ کار ہی بار بار اپنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا نیب اپنے کیسز کی پراسیکیوشن کر رہا ہے، اسے جو ریکارڈ چاہیے ہوگا ہم تعاون کریں گے۔ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے اگر نیب مدد چاہتا، تو ان کی مدد کرتے۔ وفاق سے مدد لینے کا فیصلہ نیب نے کرنا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ صرف وزیراعظم عمران خان کی نہیں بلکہ باقی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے۔ اگر پاکستان میں بھی بادشاہت ہوتی تو ہم نے بھی 200 بندوں کو الٹا لٹکایا ہوتا، اب تک پیسے واپس آ جاتے لیکن ہم قانون کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ لوٹے ہوئے دس ارب ڈالر واپس کر دیں تو ہمارا گزارا ہو جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website