counter easy hit

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 49 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

IMF approves

IMF approves

عالمی مالیاتی ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان کے لیے 49 کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
واشنگٹن: (یس اُردو) آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستانی معیشت کے حوالے سے 10 جائزے کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان معاشی کاکردگی کے اہداف حاصل کر چکا ہے اور آئی ایم ایف حکام پاکستانی معیشت پر اطمینان کا اظہار پہلے ہی کر چکے ہیں۔ پاکستان نے سال 2013 میں بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے 6٫6 ارب ڈالر قرضے کی منظوری حاصل کی تھی اور یہ قرض پاکستان کو طے شدہ معاشی اہداف پورے کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے سے قسطوں میں جاری ہوتا ہے ۔ پاکستان اب تک آئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالر قرض حاصل کرچکا ہے۔