yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہر دور کی ضرورت امام حسین

Yes 1 Webmaster October 22, 2015 1 min read
Imam Hussain
Share this:
Imam Hussain
Imam Hussain

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
روز اول سے لے کر آج تک ہر دور میں کرہ ارض پر ایک سے بڑھ کر ایک انسان اپنی پوری توانائیوں اور شان و شوکت سے طلوع ہوا ، اپنی شخصیت آن بان اور کارناموں سے پوری دنیا کو لرزا براندام کر دیا۔ خالق کائنات نے معاشرے اور مختلف قوموں کی ضرورت اور توازن کے لیے غیر معمولی انسان پیدا کئے اِن عظیم ترین شخصیتوں میں بعض تو مسند علم کی وارث ٹھہریں کچھ طبعیات اور سائنس کی امام بنیں، معاشروں کی اصلاح کے لیے کچھ دنیا کی مرشد قرار پائیں کسی نے آرٹ میں کسی نے فلسفے میں کسی نے شاعری اور ادب میں اپنا نام بنایا ، لیکن گردش لیل و نہار اور تاریخ کے دھارے میں بہت ساری یہ عظیم شخصیتیں بہہ گئیں ‘کچھ کو زمانے کی کروٹیں نگل گئیں ‘کچھ حوادث شبُ و روز کی نذر ہو گئیں ‘کئی عالمی تبدیلیوں کی ہوا میں تحلیل ہو گئیں ‘کچھ تو کتابوں اور تاریخ کے کوئزبکس میں زندہ رہیں۔

جبکہ اکثر یاد ماضی کا حوالہ داستان پارینہ یا قصہ بن گئیں ‘اِن میں سے اکثریت صدیوں کے غبار میں دھندلا گئیں۔اربوں انسانوں کے ہجوم میں ایک بڑی تعداد ایسی شخصیات کی بھی ہے کہ گردش لیل و نہار اور زمانے کی کروٹیں بھی اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں یہ دنیا میں پوری شان و شوکت سے جلوہ گر ہوئیں اور پھر اِس ابدی شہرت اور شان سے دنیا سے رخصت ہوئیں کہ قیامت تک امر ہو گئیں، یہ وہ شخصیات تھیں جنہوں نے وقت سوچ دل و دماغ جذبات تاریخ اور سمت کو پوری طرح اپنی گرفت میں لے کر اِس طرح خود کو مقام امر پر فائز کر لیا کہ صدیوں کے غبار میں دھندلا ہو نے کی بجائے اِن کا نام اور کام اور نکھرتاجارہا ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ اِن کی شان و شوکت اور روشنی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے انہی میں ایک نام جناب حضرت حسین کا ہے۔

آپ کا نام تاریخ کے ماتھے کا جھومر بن کر اِس آب و تاب سے چمک رہا ہے کہ ہر گزرے دن کے ساتھ آپ کی شان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، چودھاں صدیاں بیت جانے کے باوجود ہر دور میں حسین کی شان اور ضرورت بڑھتی جا رہی ہے۔دنیا نے مروجہ اصولوں کے مطابق کسی بھی شخص کی عزت و احترام کے لیے حوالہ بہت اہمیت رکھتا ہے وہ کسی بڑے روحانی خاندان کا چشم و چراغ ہو کسی اونچے معاشرتی خاندان کا سپوت ہو کسی بڑے سیاسی گھرانے یا لیڈر کا بیٹا ہو کسی بڑے شاعر ادیب کا بیٹا ہو اِس طرح کی کوئی نسبت کسی شخص کے لیے شان و شوکت کی دائمی سند رکھتی ہے، کسی بڑے انسان کے بعد آنے والی نسلیں اُسی احساس تفاخر سے معمور رہتی ہے اور اگر کوئی اِن بڑے ناموں یا حوالوں کے ساتھ جو بھی ادبی، روحانی، معاشرتی، علمی، سیاسی مقام کا حامل ہو تو خاندانی شہرت کا چارچاند لگ جاتے ہیں۔

Historic Personality
Historic Personality

اِسی اصول کے تحت جب ہم حضرت امام حسین کی تاریخ ساز شخصیت کا جائزہ لیتے ہیں تو ایک خوشگوار حیرت ہوتی ہے کہ امام حسین اپنی دیگر خصوصیات کی طرح اِس خصوصیت میں بھی الگ اور نرالی انفرادی شان کے مالک نظر آتے ہیں، کیونکہ جو عظمتیں شان اور نسبتیں امام حسین کے مقدر میں آئیں وہ نسل انسانی کے کس نواسے، کس نورنظر، کس کے لختِ جگر اور کس کے بھائی یہاں پر ایک سے بڑھ کر ایک ایسی شاندار لازوال اور عظیم بزرگی اور نسبت کہ دیکھنے کے لیے کوہ ہمالیہ جیسا قد کاٹھ چاہیے پھر بھی ممکن نہیں۔حضرت امام حسین کو سرتاج الابنیا سرورِ کائنات کا نواسہ ہو نے کا لازوال شرف عظیم حاصل ہے، حسین کے نانا ۖ جو وجہ تخلیق کائنات، جن کی نسبت معراج انسانیت ہے، جن کا وجود برہان الٰہی ہے، جن کی بشریت آبروئے آدمیت ہے، جن کے نور سے شبستان عالم چمک اور جن کے رنگ و بو سے چمنستان دہر مہک رہا ہے، جن کا خیال الہام اور جن کا نطق وحی ہے وہی حسین کے عظیم نانا ۖ جن کے قدموں کی آہٹ سن کر کوئی خضر بنا اور جن کے در کی بھیک پا کر کوئی سکندر کہلایا۔

حضرت حسین کا عظیم بابا جن کی پیشانی کبھی غیراﷲ کے سامنے نہیں جھکی، جن کو باب العلم کا لازوال خطاب حاصل ہے، جو ہر جنگ میں حیدرِ کرار کہلایا، جس کی روحانیت ہر سلسلہ تصوف کی منزل ٹھری، جس کو کعبے میں ولادت اور مسجد میں شہادت ملی، پھر حسین کو آغوش کونسی نصیب ہوئی خاتون جنت کی آغوش جس کے گھر کا طواف جبرائیل امین نے بار بار کیا، جس کو محبوب خدا نبیوں کے سردار ۖ نے بار بار لخت جگر اور گوشہ دل کہا اور جن کے نام لینے کے لیے زبان کو ہزاروں بار مشک و گلاب سے وضو کرنا پڑتا ہے۔جن کی ناراضگی کا کبھی رسولۖ بھی متحمل نہیںرہا، جس کے گھر میں کبھی سورج کی شعاع نے بھی جھانکنے کی جرات نہ کی جس کے نام کے دو نفل پڑھ کر دنیا کا گناہ گار سے گناہ گار انسان بھی جب بارگاہ رسالت میں معافی کی عرضی دیتا ہے تو فوری درجہ قبولیت نصیب ہوتی ہے، اور پھر حسین بھائی کس کے پانچویں خلیفہ راشد کے، جس کے ایثار نے ملت کا وقار بڑھایا جنہوں نے حکومت پر وحدت امت کو ترجیح دی۔

Imam Hussain
Imam Hussain

جن کی طبع صلح پسند نے قوم رسول ہاشمی ۖ کو شیرازہ بند رکھا ورنہ خلافت بھی دو حصوں میں تقسیم ہو جاتی۔ امام حسین کی شان اور الھ خوبی یہ ہے کہ کائنات کی عظیم ترین ہستیوں اور حوالوں سے جڑے ہوئے ہیں، اکثر اوقات ایسے عظیم حوالوں سے جڑے ہو نے سے ایک طرف اگر بہت اونچا مقام ملتا ہے تو یہ خطرہ بھی موجود ہوتا ہے کہ وہاں اس کا نام گُم ہونے کا خطرہ بھی موجود ہوتا ہے، امام حسین ان حوالوں سے ایک لافانی شہرت اور پہچان کے حامل تو ہیں ہی اِس کے ساتھ ساتھ تاریخ میں ان کا اپنا ایک الگ اونچا مقام اور باعزت نام بھی موجود ہے۔نبیوں کے سردار ۖ کا نواسا ہونا، ولیوں کے سردار کا بیٹا ہونا، عظیم ماں کا فرزند ہونا سعادت اور اعزاز تو ہے ہی مگر یہ آزمائش بھی کم نہیں عظیم نانا اور باپ کی عظمت کی لاج رکھنا، عظیم مقدس ماں کی آغوش کا حق ادا کرنا کوئی معمولی آزمائش نہیں اور اِس کے ساتھ ہی اپنی الگ منفرد شناخت بنانا بھی اور پھر جب اسلام پر مشکل وقت آیا تو امام حسین نے ملوکیت یزید کے مقابلے میں جرات اور استقامت دکھا کر میدان کربلا میں باطل کے سامنے کھڑا ہو کر نہ صرف اپنے عہد میں باطل کی قوتوں کو پاش پاش کیا بلکہ قیامت تک انسانی تاریخ کا رُخ موڑ دیا اور مشعل راہ بنے۔

واقعہ کربلا کے بعد بہت ساری موروثی حکومتیں قائم رہیں لیکن کسی دور میں بھی انہیں جواز نہ مل سکا۔سانحہ کربلا کے بعد سے آج تک کسی دور میں بھی ملوکیت کے خلاف آواز بلند ہوئی ، تحریک چلی، انسانی حقوق کے لیے لہر اٹھی، معاشی انصاف اور حق خودارادیت کی آواز ٹھی، ظلم و جبر کے خلاف نفرت کا جذبہ پروان چڑھا تو یہ شہادت حسین کا ثمرہ ہے۔ کسی بھی دور میں جب بھی کسی فرعون یزید نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر حق کی زبان دبانے کی کو شش کی تو ہر دور میں ہر اسلامی تحریک یا انقلاب کے وقت ضرورت پڑی تو امام حسین کے کردار کی نظرئیے کی، سچ کی، باطل کے خلاف کھڑے ہونے کی ہر دور کی ضرورت امام حسین ہیں۔
انسان کو بیدار تو ہولینے دو
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Asif Masood Chaudhry
Previous Post ٢٢ اور ٢٧ اکتوبر کو خون کی ہولی کھیلی گئی تاریخ گواہ ہے، آصف مسعود چوہدری
Next Post خوبصورت تکون
Women

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.