counter easy hit

ٹی وی پر کام کرنے کے لئے ابھی تیار نہیں ہوں : ودیا بالن

ممبئی: اداکارہ کا کہنا ہے کہ عامر خان کے ٹی وی شو کی طرح شو کرنے کا سوچا تھا مگر میکرز کے ساتھ نہ بن سکی۔

I'm not ready to work on TV: Vidya Balanبالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ وہ ٹی وی پر کام کرنے کے لئے ابھی تیار نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ وہ 2 سال قبل ٹی وی پر ایک ٹاک شو کرنے کے بارے میں پر عزم تھی، وہ شو عامر خان کے ٹاک شو ستیا میوجیاتے جیسا تھا تاہم میکرز شو کے وسط میں کچھ مزاحیہ عنصر شامل کرنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے مجھے لگا کہ شو کا تصور یا خیال خراب ہونے کا خدشہ ہے اور پھر یہ خیال نہیں چل سکا۔ پھر جب ڈانس شو میں جج بننے کی پیشکش کی گئی تو میں نے انہیں بتایا کہ لوگ مجھے شو میں کہیں کچھ نیا کرنے کو کہیں گے تو میں فکشن شوز کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی اس لیے ٹی وی پرکام کرنے کیلئے ابھی تیار نہیں ہوں۔