counter easy hit

پاکستان اپنی شہ رگ بھارت کے حوالے نہیں کرے گا،مرزا الیاس جرال

 Ilyas Mirza jral

Ilyas Mirza jral

اٹلی(بیورو چیف) کشمیر کشمیریوں کا ہے اور کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اپنی شہ رگ بھارت کے حوالے نہیں کرے گا۔بھارت کا کشمیریوں پرکیا جانے والا ظلم کا اندھیرا ہی آزادی کی روشنی کا سبب بنے گا۔ ان خیالات کااظہار مرزا الیاس جرال سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کے مظالم کشمیریوں کی تحریک آزادی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ، آزادی کیلئے قربانیاں دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے اقوامِ متحدہ سے بھارت کے ظالمانہ رویہ پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔