counter easy hit

بے سہاروں کی مدد کیلئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی،مرزا الیاس جرال

Ilyas Mirza jral

Ilyas Mirza jral

اٹلی(بیورو چیف)عبدالستار ایدھی مرحوم نے ثابت کیا کہ بے سہاروں کی مدد کے لئے کسی بڑے عہدے یا بڑی گاڑی کی ضرورت نہیں، صرف جذبہ ایمانی اور جذبہ حب الوطنی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرزا الیاس جرال سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اتلی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ خدا نے دنیا کو دکھا دیا کہ جاگیری اور فقیری کیا ہے۔ بڑے بڑے جاگیردار و سرمایہ دار بھی ایسی سواری سے محروم ہی اس دنیا سے چلے گئے جو ایک فقیر کو سفر آخرت میں نصیب ہوئی۔ سرکاری اعزاز اور لاکھوں پرنم آنکھوں سے تدفین صرف فقیروں کا حصہ ہے